لاڑکانہ، خونریزی میں ملوث 6 ملزمان کو رتوڈیرو تھانہ پولیس نے گرفتار کرلیا

ہفتہ 7 مئی 2016 19:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز کے ہدایات پر رتوڈیرو میں عمرانی اور جکھرا برادری کے درمیان جاری پرانے تنازعے پر خونریزی میں ملوث 6 ملزمان کو رتوڈیرو تھانہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں غازی عمرانی، راضی عمرانی، نثار عمرانی کو پسٹل سمیت جبکہ ارباب عرف عربو عمرانی، بلاول جکھرو اور محمد علی جکھرو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :