لاڑکانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ،شہر کے سوئمنگ پولز میں رش بڑھنے لگا

ہفتہ 7 مئی 2016 19:37

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) لاڑکانہ میں گرمی کی شدت میں اضافے سے پول پارٹیز کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے، شہر کے سوئمنگ پولز پر لوگوں کا رش بڑھنے لگا ہے، نوجوانوں کی جانب سے شہر کے ایک سوئمنگ پول پر ’’سائیں کی پول پارٹی‘‘ کے نام سے پول پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوجوان سوئمنگ پول میں نہانے کے ساتہہ بہرپور مستی کرتے رہے۔ ڈی جے کیش نے جب گانے بجائے تو نوجوان جہوم اٹہے اور انہوں نے خوب رقص کرکے انجوائے کیا۔ نوجوانوں نے ایک دوسرے کو رنگوں سے رنگین بنادیا۔ پول پارٹی میں لاڑکانہ سمیت سندہ کے مختلف علاقوں کے تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے سینکڑوں طلبہ نے بہی شرکت کی۔ ان کا کہنا تہا کہ گرمی کی شدت نے انہیں پریشان کردیا تہا جس کے باعث وہ پول پارٹی میں شرکت کے لئے پہنچے۔

متعلقہ عنوان :