پی آئی اے ٹریننگ سینٹر سے59 طالبعلموں نے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ کے شعبہ میں تربیت مکمل کر لی

پی آئی اے کے ٹریننگ پروگرام سے ایئر لائنز کیلئے تکنیکی شعبہ میں ماہرین کا اضافہ ہو گا ، ٹریننگ سے طیاروں کی ہینڈلنگ کے دوران حادثات کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ چیف آپریٹنگ آفیسرپی آئی اے ہلڈن برینڈ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 مئی 2016 17:15

پی آئی اے ٹریننگ سینٹر سے59 طالبعلموں نے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ کے شعبہ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07مئی۔2016ء) :پی آئی اے کے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ کے 3 سالہ اپرنٹس شپ ٹریننگ پروگرام کے تحت پاس آ ؤٹ ہونے والے59 سٹوڈنٹس کے پہلے بیچ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس خطہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا تربیتی کورس ہے جس کو کامیابی سے مکمل کیاگیا۔ایوی ایشن انڈسٹری کو ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ کے شعبہ میں ماہرین کی شدید کمی کا سامنا ہے اور پی آئی اے ٹریننگ سینٹر نے اس شعبہ میں تربیت کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام ترتیب دئے ہیں تا کہ اس کمی کو پورا کیا جا سکے۔

شعبہ ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ میں ماہرین کی کمی کی وجہ سے ا یوی ایشن انڈسٹری کے تکنیکی سازو سامان اور طیاروں کو نقصانات پہنچتے ہیں۔ پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہلڈن برینڈ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے ٹریننگ پروگرام سے ایئر لائنز کیلئے تکنیکی شعبہ میں ماہرین کا اضافہ ہو گا جس سے طیاروں کی ہینڈلنگ کے دوران حادثات کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے گریجویٹس کو مبار کباد دی اور پی آئی اے انتظامیہ اور ٹریننگ سینٹر کو اس چیلنج سے کامیابی سے عہدہ برآء ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔ 2014 ء میں پی آئی اے نے ٹریننگ سینٹر زمیں اضافہ کا فیصلہ کیا اور اب تک 7 نئے ٹریننگ سینٹرز ملک بھر میں کام کر رہے ہیں جن میں 600سے زائد افراد تکنیکی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔تقریب کے موقع پر پی آئی اے کے ڈائریکٹر کارپوریٹ پلاننگ اور ٹریننگ عامر علی، پرنسپل ٹریننگ سینٹر سہیل محمود، چیف انسٹرکٹر پسنجر سروسز یونٹ سید آفتاب علی زیدی اور جنرل مینیجر ٹیکنیکل ٹریننگ رومن شروڈر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :