شاہدرہ ٹاؤن میں 4سالہ کزن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 7 مئی 2016 16:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں اپنی 4سالہ کزن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی عابد پہلوان کاکہنا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن میں ملزم جانسن عرف بلی نے چند روز قبل اپنی چار سالہ کزن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے خلاف تھانے میں درخواست دی گئی تھی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اب بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔