وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس

ود ہولڈنگ ٹیکس کی 0.4فیصد شرح کی 31مئی تک توسیع کی منظوری،پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو 2ماہ کی تنخواہ ،خیبر پختونخواہ کے ہائیڈل منافع کیلئے 25ارب روپے کی بینک کی گارنٹی کی منظوری دی گئی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 مئی 2016 16:44

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07مئی۔2016ء) :وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی 0.4فیصد شرح کی 31مئی تک توسیع کی منظوردیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز سے لیا جائیگا۔جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو 2ماہ کی تنخواہ دینے جبکہ خیبر پختونخواہ کے ہائیڈل منافع کیلئے 25ارب روپے کی بینک کی گارنٹی منظوری بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :