جعلی کرنسی سے متعلق کوئی پریس نوٹ جاری نہیں کیا گیا ،اسٹیٹ بینک کی وضاحت

ہفتہ 7 مئی 2016 16:40

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی کرنسی سے متعلق کوئی پریس نوٹ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ مرکزی بینک نے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبروں میں غیر ذمہ دار عناصر کی جانب سے بازار میں 500 ، 1000 اور 5 ہزار کے جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا ذکر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ خبر میں اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ کسی پریس نوٹ کا براہ راست حوالہ دیا گیا ہے ، جو غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اپنی پریس ریلیز تمام میڈیا ہاوٴسز کو جاری کرتاہے اور اس کے علاوہ اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مختلف اخبارات میں اسٹیٹ بینک کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 500 ، 1000 اور 5 ہزار کے مخصوص سیریزکے نوٹ جعلی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :