رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں چھوٹو گینگ کا ڈاکو مارا گیا

ہفتہ 7 مئی 2016 16:38

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں چھوٹو گینگ کا ڈاکو مارا گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقے فاضل واہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت عمران اندھر کے نام سے ہوئی ‘ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر ڈاکو کا تعقب کیا گیا اور پولیس کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہو گیاپولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو کا تعلق چھوٹو گینگ سے تھا جو آپریشن کے دوران رو پوش تھا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ہلا ک ہو گیا ڈاکو مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :