حکومت 2018تک توانائی بحران کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہے، رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز

ہفتہ 7 مئی 2016 16:03

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء) مسلم لیگ(ن)کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے کہا ہے کہ حکومت 2018تک توانائی بحران کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر توجہ دے رہی ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ توانائی کے تمام منصوبے 2018تک مکمل ہو جائیں گے اور اس وقت تک ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2017تک کئی گیس منصوبے بھی مکمل ہوجائیں گے۔حکومت نے تمام صوبوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں اور بغیر کسی امتیاز کے تمام صوبوں پر یکساں توجہ دے رہے ہیں۔حکومت داسو اور بھاشا ڈیم پر بھی جلد کام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھرملتان موٹر وے ملک کامیگا پروجیکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بنوں ائر پورٹ کو انٹر نیشنل ائر پورٹ میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :