ترکی سے بے دخل مزید پاکستانی وطن پہنچ گئے

ہفتہ 7 مئی 2016 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) ترکی سے بے دخل مزید پاکستانی وطن پہنچ گئے ۔ اطلاعات کے مطابق ترکی سے بے دخل ہونے والے 25پاکستانی بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق بے دخل افراد ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے اور ممنوعہ راستوں کے ذریعے ترکی میں داخل ہوئے تھے جہاں انہیں پکڑ کر پاکستان واپس بھیج دیا گیا ‘ بینظیر ایئر پورٹ آمد پر انہیں تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے کہ وہ کس راستے سے ترکی میں داخل ہوئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کے بعد ان افراد کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :