پشاور ‘ چوہوں کے کاٹنے بعد بندر ، کتے و بلیاں بھی شہریوں کو کاٹنے لگے

ہفتہ 7 مئی 2016 15:24

پشاور ‘ چوہوں کے کاٹنے بعد بندر ، کتے و بلیاں بھی شہریوں کو کاٹنے لگے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کے 515 متاثرہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب بندر ، کتے و بلیاں بھی شہریوں کو کاٹنے لگے ‘حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ چند روز میں کتوں کے کاٹنے کے 46 مریضوں کو علاج کیلئے لایا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کی وارداتیں تھم نہ سکیں ‘گزشتہ روز بھی 25 افراد کو چوہوں نے کاٹا‘ ان زخمیوں کو ایل آر ایچ میں طبی امداد فراہم کی گئی ان میں 10 متاثرہ بچے بھی شامل تھے اب تک چوہے کے کاٹنے کے واقعات میں بھی سب سے متاثرہ زخمیوں کی تعداد 236 بچوں کی ہے چوہوں کے کاٹنے کے واقعات کے بعد اب بلی ‘ کتے اور بندر بھی شہریوں کیلئے درد سر بن گئے ہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 2 افراد کو بند رکے کاٹنے سے زخمی ‘ ایک کو بلی نے کاٹا۔

اسی طرح 5 افراد چوہے کے کاٹنے کے باعث لائے گئے جب اس سلسلے میں ایل آر ایچ کے فوکل پرسن سید جمیل شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کا ڈیٹا دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہے کے کاٹنے کے واقعات کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعد ہسپتالوں کے متعلقہ افسران میڈیا سے کترانے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :