کراچی : جمشید روڈ سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 مئی 2016 15:20

کراچی : جمشید روڈ سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2016ء) : کراچی میں جمشید روڈ سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق را کے ایجنٹ کو حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ایجنٹ ارشد انٹر نیٹ کے ذریعے اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں رہتا تھا ۔ حساس اداروں نے چھ ماہ کی مانیٹرنگ کے بعد ارشد کو پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں آج جمشید روڈ سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد کے قبضے سے دس سے زائد سمز ، پاسپورٹ ، جدید کمپیوٹر ، تین موبائل فونز اور اہم دستاویزات بھی بر آمد کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد 2011میں پاکستان آیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سے چھ مختلف ممالک کا سفر بھی کر چکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ارشد کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی جانب سے دوران تفتیش انکشافات کے بعد مزید افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل را کے ایجنٹ اور بھارتی نیوی کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جس نے دوران تفتیش چشم کشا انکشافات کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :