نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی کا سفارت کار، بلند پایہ مصنف اور مثالی محبِ وطن شخصیت ڈاکٹر سمیع اللہ قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 7 مئی 2016 15:19

اسلام آباد ۔ 7 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء) نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی نے نامور سفارت کار، بلند پایہ مصنف اور مثالی محبِ وطن شخصیت ڈاکٹر سمیع اللہ قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات ایک بڑاقومی سانحہ ہے جس سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں کیا جا سکے گا۔

اِن خیالات کا اظہارانھوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سمیع مرحوم نے کئی ممالک میں پاکستان کے سفیر کے طورپر اعلیٰ خدمات انجام دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اُن کی وفات سے پاکستان میں مثبت اور موثر سفارت کاری کا ایک درخشندہ باب بند ہو گیاہے۔ مرحوم تاریخِ پاکستان کے حوالے سے ایک مستند مصنف تھے جبکہ نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے دیگر شعبوں میں ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور اس ضمن میں نظریہ پاکستان کے قیام اور استحکام کیلئے بھی اُن کی سرپرستی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹر سمیع اللہ قریشی گذشتہ جمعرات کی شب گردے، جگر اور دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے، اُن کی عمر 90برس تھی۔

متعلقہ عنوان :