میرپور‘ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر وں نے عوام کی زندگی اجیرن‘ مچھروں کی افزائش میں اضافہ

ہفتہ 7 مئی 2016 14:54

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء)جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر وں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی میرپور شہر میں مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے بچوں میں نت نئی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں میونسپل کارپوریشن شہر میں اسپرے کرئے اور صفائی کے حوالے سے کوئی نئی پالیسی مرتب کرئے تنخواہیں لے کر عیاشی کا سلسلہ بند ہونا چاہے عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

گرمی کے موسم میں مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہو تا ہے میونسپل کارپوریشن کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر کے اپنی عیاشی میں مصروف ہیں میرپور شہر سے سالانہ کروڑون روپے ٹیکس جنریٹ ہو تا ہے مگر یہاں پر میرپور کا ریوینیو اس کی تعمیر وترقی پر خرچ کر نا حکومت اور مقامی لیڈروں کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار میرپور ویلفیئرٹرسٹ کے بانی چیئر مین زاہد حامد نے اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میرپور شہر آزاد کشمیر کا دوسرا بڑا تجارتی شہر ہے اور اس کے کئی ہزار باسی بیرون ملک روز گار کی تلاش میں مقیم ہو کر ملکی سفیر کا کردارادا کرتے ہیں مگر سہولیات کے فقدان اور عدم توجہ سے وہ یہاں آ کر شدید مشکلات میں پھنس جاتے ہیں موسم کی صوتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تارکین وطن کے شہر میں پانی کی کمی کا مسئلہ اکثر رہتا ہے زاہد حامد نے کہا کہ اگر ملازمین اورآفیسران اپنے اپنی ذمہ داریوں کا احسا س کریں تو کئی حد تک مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے زاہد حامد نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہر میں اسپرے کروائے تاکہ مچھروں کی افزائش نسل کو روکا جا سکے ۔