عباسپور میں پینے کے صاف پانی کے فلٹر پلانٹ بند‘ مشینری ناکارہ ہونے لگی

ہفتہ 7 مئی 2016 14:53

عباسپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) سب ڈویژن عباسپور میں پینے کے صاف پانی کے فلٹر پلانٹ جو محکمہ لوکل گورنمنٹ نے عباسپور کی تینوں یونین کونسل میں تعمیر کیے جو لاکھوں روپے کی تعمیر سے این جیوز والوں نے تعمیر کر کے ان یونین کونسل میں دیے تا کہ لوگ پینے کے صاف پانی سے مستیفد ہو سکیں ان واٹر فلٹر پلانٹ کی تعمیر پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے تا حال یہ فلٹر پلانٹ جہاں جہاں لگے ہوئے ہیں مکمل طور پر بند ان کی مشینری زنگ آلود ہوتی جا رہی ہے ۔

حکومت آزاد کشمیر محکمہ لوکل گورنمنٹ انتظامیہ عباسپور ان تعمیر شدہ واٹر فلٹر پلانٹ کو فوری طور پر چلایا جائے اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کی جائیں اگر یہ واٹر فلٹر پلانٹ استعمال میں نہ لائے گیے تو ان کی جدید قیمتی مشینری تباہ ہو جائے گی جس سے حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو گا اور لاکھوں کی آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گی ۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ نے حکومت آزاد کشمیر سے پر ذور مطالبہ کیا کہ وہ ان واٹر فلٹر پلانٹ کو فل فور چلائیں اور عوام کوپینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کریں بصورت عوام علاقہ عباسپور اس ظلم اور نا انصافی کے خلاف احتجاج کریں گئے ۔دریں اثناء سب ڈویژن عباسپور گاؤں دھڑیاں ٹاؤن بالا میں ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت لوگ پانی کی بوند بوند سے ترس رہے ہیں انتظامیہ ٹاؤن کمیٹی محکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر احکام بالا خاموش تماشاہی عوام علاقہ نے مطالبہ کیا اگر ان علاقوں میں ایک ہفتے کے اندر اندر پانی کی پائپ لائنوں کو بحال نہ کیا گیا اور لوگوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو پھر حکمرانوں کی جانب سے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سخت ترین احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :