گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول سما ہنی کے ہال کی چھت کا بوسیدہ حصہ گر گیا ‘ بڑے حادثے کا خدشہ

ہفتہ 7 مئی 2016 14:46

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول سما ہنی کے ہال کی چھت کا بوسیدہ حصہ گر گیا طلباء بال بال بچے،سکول کی عمارت سمیت کئی کمرے بوسیدہ ہو کر طلباء کے لئے خطرہ جان بن گئے متعلقہ حکام کی طوطہ چشمی کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، چیف سیکرٹری ، وزیر تعلیم معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے بوسیدہ عمارت کی مرمتی کے لئے فوری کارروائی یقینی بنائیں تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سما ہنی میں اس وقت بچے خوف و ہراس میں مبتلا ء ہو گئے جب کمپیوٹر لیب ہال کی چھت جو انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہے کا کچھ حصہ فرش پر آ گرا خوش قسمتی سے بچے کمپیوٹر کلاس لے کر ابھی ہاہر نکل ہی رہے تھے کہ ملبہ نیچے آ گرا کمپیوٹر اور قیمتی سامان دیواروں کے ساتھ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سما ہنی وادی کا قدیم ترین ادارہ ہے جس کی بلڈنگ تعمیر ہوئے بھی بہت عرصہ گزر چکا ہے اور مرکزی ہال سمیت متعدد کمرے کھنڈرات کا سا منظر پیش کر رہے ہیں یہ مرکزی ہال جس کا کچھ حصہ زمین بوس ہو گیا میں ہر سال کثیر تعداد میں بچے امتحانات دیتے ہیں جبکہ کمپیوٹر لیب کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے حکومتی اور تعلیمی انٹطامیہ کی چشم پوشی کسے بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے علاقہ کے سیاسی سما جی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،وزیر تعلم آزاد کشمیر اور محکمہ تعلیم بلڈنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر معاملہ کانوٹس لیتے ہوئے بوسیدہ عمارت کی مرتی کرائی جائے تاکہ کسی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔