ظلم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا پوری قوت سے میدان میں اتریں گے‘ ماجد حیدری

ہفتہ 7 مئی 2016 14:46

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء)جموں وکشمیر تحریک نفاذ نظام مصطفی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی ماجد حسین حیدری نے کہاکہ ظلم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا پوری قوت سے میدان میں اتریں گے عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ نظام کے خلاف ہمارا ساتھ دیں حکمران امریکہ کے اشارے پر چلتے ہیں جبکہ ہمارا مسکن مدینہ منورہ ہے نظام مصطفی کی حامی جماعتیں ساتھ دیں تو خطہ کی تقدیر بدل سکتی ہے آمدہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں کشمیر کونسل کے انتخابات میں کروڑوں روپے کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں ممبران اسمبلی اپنے ایمان کا سودا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر تحریک نفاذ نظام مصطفی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی ماجد حسین حیدری نے الیکڑونکس و پرنٹ کے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم نے غریب عوام کی ڈیمانڈ پر الیکشن میں آنے کا فیصلہ کیا کچھ لوگ غلط افوائیں پھیلا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں الیکشن ڈنکے کی چوٹ پر بھرپور عوامی قوت سے لڑیں گے کسی جماعت سے اتحاد ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ کسی لیڈر میں اتنی جرات نہیں کہ وہ اسمبلی میں نظام مصطفی کی بات کر ے صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ماجد حیدری نے کہا کہ اب وہ وقت گزر چکا ہے جب امیر لوگ الیکشن لڑتے تھے اب کی بار غریب اسمبلی میں پہنچیں گے ہمارے الیکشن لڑنے کے فیصلہ سے بہت سے لوگوں کو دن میں تارے نظر آنے شروع ہو گئے ہیں نظام مصطفی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ لوگ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں کرپشن کرنے والے ان عوام کی عدالت میں کیسے آئیں گے نظام مصطفی کے مکمل نفاذ تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔