ایجوکیشن پیکج لاکر خطہ کو تعلیمی میدان میں خوشحالی کی طرف گامزن کرکے اپنا قرض چکادیا ہے‘ میاں عبدالوحید

ہفتہ 7 مئی 2016 14:46

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے نیلم میں رابطہ سڑک بانڈی ، رابطہ سڑک فلاکاں ، بوائز مڈل سکول فلاکاں کا افتتاح کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکولز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق ایجوکیشن پیکج لاکر خطہ کو تعلیمی میدان میں خوشحالی کی طرف گامزن کرکے اپنا قرض چکادیا ہے علم دشمن قوتوں نے بار بار ایجوکیشن پیکج کو عدالتوں کی نظر کرکے روڑے اٹکانے کی کوشش کی لیکن آزاد کشمیر عدلیہ نے علم دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو مسترد کرکے ایجوکیشن پیکج پر مہریں ثبت کردیں اب اپ گریڈ ہونے والی اسامیوں کے خلاف عدالتوں میں گئے ہیں انشاء اللہ وہاں سے بھی نامراد لوٹیں گئے، نیلم ویلی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی تمام تر توانایاں صرف کی پیپلز پارٹی شہیدو زو لفقار علی بٹھو، شہید رانی محترمہ بے نظیر بٹھو، اور بلاول بٹھو کی ہمارے پاس امانت ہے آزاد کشمیر حکومت نے شہداء گڑی خدابخش کے مشن کو آگئے بڑھایا ہم اپنی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں اور کاکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں گئے اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت اور عوام کے تعاؤن سے انشاء اللہ انتخابی معرکہ جیتیں گئے نیلم ویلی کے عوام نے مسلسل دور بار اعتماد کیا یہ اعزاز قبل ازیں کسی کو بھی حاصل نہیں انشاء اللہ اپنے اعزاز کا پوری قوت سے دفاح کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کریں گئے، نیلم ویلی میں50سے زیادہ تعلیمی اداروں کی اپر گریڈیشن اور نئے تعلیمی ادارے دیکر نیلم کو تعلیمی میدان میں خوشحال بنا دیا ہے جبکہ سینکڑوں کلومیٹر رابطہ سڑکیں دیکر علاقے کی مشکلات کو دور کیا اسی طرح ضلع بھر میں ٹیلی کمیونکیشن کا نظام لاکر رابطہ کار ی کا سسٹم بہتر بنایا ندی نالوں پر معلق پلوں پر اسٹیل ڈیکنگ کی نیلم ویلی کی تعمیروترقی کو بہتر سے بہتر تر بناکر اپنا قرض چکا دیا نیلم کے عوام سے انتخابی وعدے پورے کردیے ہیں انشاء اللہ عوامی عدالت سے سر خرو ہوں گئے۔