ہالی ووڈ‘ ایکشن سے بھرپور فلم’وار کرافٹ ریلیز کیلئے تیار‘ 10جون کو نمائش کی جائیگی

ہفتہ 7 مئی 2016 14:23

ہالی ووڈ‘ ایکشن سے بھرپور فلم’وار کرافٹ ریلیز کیلئے تیار‘ 10جون کو ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء)ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم’وار کرافٹ ریلیز کیلئے تیار‘ 10جون کو نمائش کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی انسانوں اور عجیب الخلقت خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے اداکاروں میں ٹریوس فیمل، پاؤلا پیٹن، بین فوسٹر، ڈومینک کوپر، ٹوبی کیبل اور بین شنیزر شامل ہیں۔تھامس ٹل اور چارلس روون کی مشترکہ پروڈکش یونیورسل پکچرز کے بینر تلے10جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔