سعودی عرب پاکستانی اسلحہ کا سب سے بڑا درآمد کنندہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 مئی 2016 14:19

سعودی عرب پاکستانی اسلحہ کا سب سے بڑا درآمد کنندہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2016ء) : سعودی عرب پاکستان میں تیار کردہ اسلحہ کا سب سے بڑا درآمد کنندہ بن گیا ہے۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی کی دفاعی پیداوار کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے چھوٹے اور روایتی نوعیت کے ہتھیار خریدے ہیں جن کی مالیت لاکھوں امریکی ڈالرز ہیں۔ کمیٹی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چئیر مین پاکستان آرڈیننس فیکٹریز لیفٹننٹ جنرل محمد عمر محمود حیات نے دی۔

رواں مالی سال کے دوران پی او ایف (پاکستان آرڈیننس فیکٹری) نے 81 ملین کے ہتھیار درآمد کیے، جس میں سعودی عرب پاکستان کے اسلحہ اور گولہ بارود کا سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دہائی میں پی او ایف نے حکومتی مدد کے بغیر 72 نئے ہتھیار متعارف کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیا کہ پی او ایف کی جانب سے ایک اسالٹ رائفل کی تیاری بھی کی جا رہی ہے جو کہ جی3 کی جگہ لے سکے گی۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہتھیاروں کے لیے پی او ایف سے رابطہ نہیں کرتے جبکہ ہتھیاروں کو کسی دوسری پارٹی سے خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔پی او ایف چئیر مین نے مزید بتایا کہ وسائل کی کمی کے باوجود پی او ایف میں ہتھیاروں کی تیاری کا عمل جاری ہے جنہیں متعدد بیرون ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی او ایف کی جانب سے ہتھیاروں کی فروخت اور اس کی نمائش کے لیے متحدی عرب امارات میں ایک ڈسپلے دفتر کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے، کمیٹی کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ واہ کی پیتل مل کا تعمیری کام حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے جسے آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔ واہ براس مل ایشیا کی سب سے بڑی مل ہو گی جو کہ سولہ ہزار ٹن پیتل کی پیداوار کی صلاحیت رکھتی ہو گی۔مقامی طور پر پیتل کی خرچ مقدار دو ہزار ٹن ہے جب کہ اضافی مقدار کو درآمد کر دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :