چناری سے تعلق رکھنے والے طاہر عزیز سلہریا برطانیہ میں کونسلر منتخب ہونے پر کشمیری کمیونٹی کا زبردست جشن

ہفتہ 7 مئی 2016 14:03

اسلام آباد،چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) ضلع ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے کھٹائی چناری سے تعلق رکھنے والے طاہر عزیز سلہریابرطانیہ میں ہو نے والے انتخابات میں دوسری مرتبہ لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر سرے کونٹی کونسل ووکنگ سے چار سا ل کے لیے کونسلر منتخب طاہر عزیز سلہریا کی کامیابی پر ووکنگ برطانیہ اور ان کے آبائی علاقے کھٹائی چناری میں زبردست جشن ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہو نے والے انتخابات میں کھٹائی چناری سے تعلق رکھنے والے طاہر عزیز سلہریانے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر دوسری مرتبہ ووکنگ سے حصہ لیا سرکاری تنائج کے مطابق طاہر سلہریا نے 1160ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل کنزرویٹیوپارٹی کے کولن سکاٹ نے 868ووٹ حاصل کیے دوسری مرتبہ طاہر سلہریا کے کامیاب ہو تے ہی ووکنگ بر طانیہ میں لیبر پارٹی کے کارکنان اور کشمیری کمیونٹی نے زبردست جشن منایا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالنے کے علاوہ منوں مٹھائیاں تقسیم کی گئی اسی طرح ان کے آبائی علاقے کھٹائی چناری میں بھی زبردست جشن منایا گیا دریں اثناء چار سال کے لیے کو نسلر منتخب ہو نے کے بعد فون پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ دوسری بار کامیابی ماں باپ کی دعاؤں ووکنگ میں موجود کشمیری و پاکتانی کمیونٹی کی بدولت ہے جس پر میں اللہ تعالی اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا بے حد شکر گذار ہوں اور اپنی کامیابی کو مظفرآباد اور میرپور ڈویژن کے عوام کے نام کر تا ہوں انشاء اللہ مسئلہ کشمیر کے پر امن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے جہدوجہد کر تا رہوں گا اور ہماری یہ جہدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مسئلہ کشمیر عوامی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتادریں اثناء وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب ،چیرمین معائینہ و عملدار آمد کمشن آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ،سابق وزیر حکومت محمد حنیف اعوان ،یونین آف جر نلسٹ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز احمد میر ، سیکر ٹری جنرل ارشد اعوان ،سینئر صحافی عبدالوحید کیانی اور دیگر نے طاہر سلہریا کو دوسری مرتبہ چار سال کے لیے کو نسلر منتخب ہو نے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :