پی ٹی وی لاہور سینٹر پر نعت خواں حضرات کے آڈیشنز کا اہتمام

ہفتہ 7 مئی 2016 13:58

لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء )پی ٹی وی لاہور سینٹر پر نعتیہ مقابلے کیلئے پنجاب بھر سے نعت خوانوں کے آڈیشنز کا اہتمام کیا گیا جس میں کامیاب ہونیوالے نعت خواں حضرات کو ماہ رمضان میں ہونے والے مقابلوں میں شامل کیا جائے گا،اس سلسلے میں پی ٹی وی لاہور سینٹرپر بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔