شانزہ خان کی بہتر ین پر فارمنس پر باری سٹوڈیو میں ہال تالیوں سے گونجتا رہا

ہفتہ 7 مئی 2016 13:49

شانزہ خان کی بہتر ین پر فارمنس پر باری سٹوڈیو میں ہال تالیوں سے گونجتا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) داکارہ شانزہ خان کی بہتر ین پر فارمنس پر باری سٹوڈیو میں ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شانزہ خان ان دنوں لاہور کے بارہ سٹوڈیو میں قائم تھیٹر میں پر فارم کر رہی ہیں جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور شائقین بھر پور تالیاں بجاکر انکو داد دے رہے ہیں اس حوالے سے گفتگو میں شانزدہ خان نے کہا کہ لاہور کے دل میں باری تھیٹر کے قیام سے فیملیز کو بہترین تفریح کے مواقع میسر آرہے ہیں باری تھیٹر کی کامیابی کیلئے فنکار برادری بہت محنت کررہی ہے یہاں لاہوریوں کے سامنے پرفارم کرنا بہت مشکل سمجھا جاتا ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ یہاں پرفارم کرکے عزت پائی‘ سینئر ز کا احترام کئے بغیر کامیابی ممکن نہیں آج جوکچھ بھی ہوں والدین کی دعاؤں اور سینئرز کی شفقت سے ہوں۔