بے ہودہ ڈانس کی بجائے صاف ستھری تفریح کا قائل ہوں ‘ کوریو گرافر بلو جیکسن

ہفتہ 7 مئی 2016 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) اسٹیج کے نامور کوریو گرافر بلو جیکسن نے کہا ہے کہ اسٹیج پر نوجوان نسل کی رونق کا سبب بننے پر فخر ہے بے ہودہ ڈانس کی بجائے صاف ستھری تفریح کا قائل ہوں ،قدرت نے مجھے ربڑ جیسے جسم سے نوازا ہے آج پاکستان کا نام روشن کررہا ہوں۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو میں کوریا گرافر بلونے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں ملکی ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنے کی بجائے بھارتی فنکاروں کو پرموٹ کیا جا تا ہے ‘ 2009سے مسلسل اسٹیج پر کام کررہا ہوں ملک کی معروف فنکارائیں میرے ساتھ کام کرکے اپنا اعزاز سمجھتی ہیں میرے پہلے ڈرامے ”سیاں کو چھوڑ کے نا جا “سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا ہے اسکے بعد آج تک فارغ نہیں بیٹھا ۔