اداکارہ سلمیٰ چوہدری کے ساتھ ڈرامہ سے واپسی پر تھانہ اقبال ٹاؤن کے پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی

ہفتہ 7 مئی 2016 13:47

اداکارہ سلمیٰ چوہدری کے ساتھ ڈرامہ سے واپسی پر تھانہ اقبال ٹاؤن کے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) تھیٹر کی نامور ادکارہ سلمیٰ چوہدری کے ساتھ تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس کے اہلکاروں کی بدتمیزی ، احتجاج کرنے پر تھانے میں بند کرنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سلمیٰ چوہدری محفل تھیٹر سے ڈرامہ کرنے کے بعد اپنی گاڑی پر اقبال ٹاؤن سے گزر رہی تھیں کہ ناکے پر تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس کے اہلکاروں نے روک کر ان سے غیر ضروری سوالات کیے اور بدتمیزی کی۔

(جاری ہے)

جس پر اداکارہ اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ احتجاج کرنے پر پولیس والوں نے اداکارہ سلمیٰ چوہدری کو تھانے میں بند کرنے کی بھی دھمکی دی ۔ اس حوالے سے ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں فنکاروں کی کوئی عزت نہیں ہے ، ہمیں رات گئے ڈراموں سے واپسی پر پولیس والے روک کر ناجائز تنگ کرتے ہیں جو سخت زیادتی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ محکمہ پولیس میں موجود چند کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے ۔