مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی اسٹیج ڈرامے کے دوران میں بھی تکرار ہو گئی

ہفتہ 7 مئی 2016 13:47

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی اسٹیج ڈرامے کے دوران میں بھی تکرار ہو ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی اسٹیج ڈرامے کے دوران میں بھی تکرار ہو گئی ، عمران خان پر تنقید کرنے پر اداکار عامر سوہنا اور اشفاق چوہدری میں لڑائی ، گتھم گتھا ہو گئے ، ساتھی فنکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معاون ہدایتکار اشفاق چوہدری مسلم لیگ (ن) کے زبردست سپورٹر ہیں جبکہ اداکار عامر سوہنا پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں ۔

محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامے کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرنے پر عامر سوہنا اور اشفاق چوہدری کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی اور دونوں گتھم گتھا ہو گئے ۔ اس موقع پر موجود دیگر ساتھی فنکاروں نے دونوں میں بیچ بچاؤ کروایا اور بڑی کوشش کے بعد دونوں میں دوبارہ صلح کروا دی ۔