فلم ” شور شرابہ “ کے ہدایتکار نے سینئر اداکاروں کے درجنوں مرتبہ ری ٹیک کروا کے بے حال کر دیا

ہفتہ 7 مئی 2016 13:47

فلم ” شور شرابہ “ کے ہدایتکار نے سینئر اداکاروں کے درجنوں مرتبہ ری ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) فلم ” شور شرابہ “ کے ہدایتکار نے سینئر اداکاروں کے درجنوں مرتبہ ری ٹیک کروا کے بے حال کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق فلمساز سہیل خان کی فلم ” شور شرابہ “ کے لئے بھارت سے خصوصی طور پر ہدایتکار حسنین حیدر آبادی کو بلایا گیا تھا جنہوں نے فلم شروع کرتے ہوئے اداکاروں سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام لینا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وہ جونیئر اور سینئر اداکاروں کے درجنوں ری ٹیک کر چکے ہیں جن میں خاص طور پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بہار بیگم اور نشو بیگم قابل ذکر ہیں۔حسنین حیدر آبادی دونوں اداکاراؤں سے ان کے سین درجنوں مرتبہ ری ٹیک کروا چکے ہیں اور اس کیساتھ وہ جونیئر اداکاروں کے سین سے مطمئن ہونے کے بعد او کے کرتے ہیں ۔ فلم ” شور شرابہ “ میں رابی پیرزادہ ، عدنان ، میرا ، بہار بیگم ، نشو ، عینی طاہرہ ، راحیلہ آغا ، اظہر رنگیلا اور ارشد نیازی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔