امان اللہ نے چالیس سال کے بعد سگریٹ نوشی سے توبہ کر لی

ہفتہ 7 مئی 2016 13:44

امان اللہ نے چالیس سال کے بعد سگریٹ نوشی سے توبہ کر لی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) سینئر اداکار کنگ آف کامیڈین امان اللہ نے چالیس سال کے بعد سگریٹ نوشی سے ہمیشہ کے لئے توبہ کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امان اللہ خان نے نو عمری میں ہی تمباکو نوشی شروع کر دی تھی تاہم کچھ عرصہ قبل وہ شدید علیل ہو گئے تھے جس پر ڈاکڑوں نے انہیں سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا ۔ اس کے بعد پچھلے دنوں پھر جب وہ میڈیکل چیک اپ کے لئے گئے تو ان کے فیملی ڈاکٹر نے ان کو سختی سے تمباکو نوشی چھوڑنے کے لئے راضی کر لیا ۔ جس کے بعد امان اللہ نے سگریٹ نوشی ترک کر دی ۔ امان اللہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد روزانہ واک کرتے ہیں اور ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ۔