شریف خاندان 30سال سے حکومت کر رہاہے اس کے باجود سب سے زیادہ کرپشن پنجاب میں ہے‘عمران خان

ہفتہ 7 مئی 2016 13:39

لاہور/جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہے فافن کی رپورٹ یہ ثابت کرتی ہے کہ سب سے زیادہ کرپشن پنجاب اور سب سے کم کرپشن کے پی کے میں ہے ۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ فافن کی رپورٹ نے کے پی کے میں سب سے کم کرپشن ظاہر کی جبکہ پنجاب میں سب سے زیادہ کرپشن ثابت ہوئی ہے ،پی ٹی آئی پہلی دفعہ منتخب ہوئی ہے اور کرپشن میں واضح کمی کر دی ہے لیکن شریف خاندان 30سال سے حکومت کر رہاہے اس کے باجود سب سے زیادہ کرپشن پنجاب میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :