ایم کیو ایم قائد سمیت 20 رہنماوٴں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ہفتہ 7 مئی 2016 13:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) شر انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 20 رہنماوٴں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم قائد کی شر انگیز تقاریر سمیت 23 مقدمات کی سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر، روٴف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے تاہم مقدمے کا تفتیشی افسر پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چاروں رہنماوٴں کی ضمانت میں 4 جون تک توسیع کردی۔
اس کے علاوہ عدالت نے پیش نہ ہونے پر متحدہ قائد الطاف حسین سمیت دیگر رہنماوٴں فاروق ستار، رشید گوڈیل، نصرین جلیل، ارشد ووہرا اور سیف یار خان سمیت 20 رہنماوٴں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور تفتیشی افسر کو تمام ملزمان کو گرفتار کر کے 4 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.