لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نےآئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پراڑتالیس سنگل، انیس ڈویژن اور تین خصوصی بنچز تشکیل دے دیے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 7 مئی 2016 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی۔2016ء) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے گیارہ ڈویژن اور اکتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالتی روسٹر کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اورپانچ سنگل اور ملتان کے علاقائی بنچ کے لئےآٹھ سنگل اور چار ڈویژن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور چار سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔۔