پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس ریٹائرڈ چوہدری شاہد سعید نے کہا ہے کہ عدلیہ ناانصافی اور مشکلات کے شکار شہریوں کے لئے امید کی کرن ہے،،، ججز کسی دباو کے بغیر بلا خوف و خطر فیصلے کریں تو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 7 مئی 2016 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی۔2016ء) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں تربیت مکمل کرنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ چوہدری شاہد سعید نے کہا کہ ججز کی تربیت کا مقصد ان کی استعداد کار بڑھانا ہے،،،تربیت کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ اب علم ،،نئے قوانین ،،،نئی باتیں سیکھنے کے مواقع ختم ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ججز آگے بڑھ کے سیکھنے اورسمجھنے کی کوشش کریں اور سیکھنے کے عمل کے دوران کوئی شرم محسوس نہ کریں،،،انہوں نے کہا کہ وکلاءعدالتی نظام کا لازمی حصہ ہیں عدالتی کاروائی کے موقع پر وکلاءکو سماعت کا پورا موقع ملنا چاہئیے اور فیصلہ ہر حال میں میرٹ پر ہونا چاہئیے ۔تقریب کے اختتام پر جسٹس ریٹائرڈ چوہدری شاہد سعید نے تربیت مکمل کرنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر فیڈرل سروس ٹربیونل کے ممبر سید ناصر علی شاہ،،،قانون دان اکرم قریشی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :