داؤد ابراہیم نے مودی حکومت کے خلاف سازش کرتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کا پلان بنایا تھا ‘بھارت

ہفتہ 7 مئی 2016 13:32

داؤد ابراہیم نے مودی حکومت کے خلاف سازش کرتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) بھارتی انوسٹی گیشن ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ داؤد ابراہیم نے مودی حکومت کے خلاف سازش کرتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کا پلان بنایا تھا ۔بھارتی نجی چینل ”زی ٹی وی “ کے مطابق بھارتی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے دعوی کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داوٴد ابراہیم نے نریندر مودی کی حکومت کے خلاف سازش کرتے ہوئے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کے پلان بنایا تھا جس کے تحت داوٴد ابراہیم کے کارندے انڈیا میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتے تھے ‘بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ”این آئی اے “ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ داوٴد ابراہیم نریندر مودی،بی جے پی ، آر ایس ایس کے لیڈروں ، عیسائیوں کے مذہبی مقامات اور گرجا گھروں پر اپنے کارندوں کے ذریعے حملے کرانے کی منصوبہ بندی کر نا چاہتا تھا ۔

(جاری ہے)

داوٴد ابراہیم نے مودی حکومت بننے کے فوری بعد اپنے کارندوں کو یہ ٹاسک سونپا تھا ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کے مطابق اسی سازش کے تحت 2نومبر2015ء کو داوٴد کے شارپ شوٹرز نے گجرات میں دائیں بازو کے دو رہنماوٴں شریش بنگالی اور پرگنیش مستری کو قتل کر دیا تھا ‘شارپ شوٹرز نے یہ واردات یعقوب میمن کی پھانسی کا بدلہ لینے کے لئے کی تھی اس سلسلے میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ”انڈر ورلڈ“ کے 10 مبینہ ممبران کے خلاف جلد ہی عدالت میں چارج شیٹ جمع کرانے جارہی ہے ‘اسی چارج شیٹ میں یہ سارے انکشافات کئے گئے این آئی اے داوٴد ابراہیم کے جن 10 ساتھیوں کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کرے گی ان میں سے 7 لوگ حاجی پٹیل، محمد یونس شیخ، عبد السمیع ، عابد پٹیل، محمد الطاف، محسن خان اور زیشان احمد گزشتہ سال پکڑے گئے تھے۔

این آئی اے نے چارج شیٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے انڈر ورلڈ کے ممبر جاوید چکنا اور ساوٴتھ افریقہ میں مقیم زاہد میاں ہندو لیڈروں کے قتل کے ماسٹر مائنڈ ہیں جنہوں نے بھارت میں مذہبی رہنماوٴں اور گرجا گھروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو پھیلایا جاسکے بھارتی ایجنسی کے مطابق انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈروں کو قتل کرنے کے لئے ایک ہٹ لسٹ بھی تیار کی تھی ۔