مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں 3کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

کپواڑہ کے علاقے کیرن میں حملے میں بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا

ہفتہ 7 مئی 2016 13:26

سرینگر ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتے کی صبح ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں پنزگام کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ دریں اثنا ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں ایک حملے میں بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔