پیپلز پارٹی ،بھٹو ازم جنون ، جذبہ اور جد و جہد کا نام ہے ،شہید قیادت کا مشن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رکھیں گے ،چودھری محمدیٰسین

ہفتہ 7 مئی 2016 13:26

کوٹلی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) )آزاد کشمیر کے سینئر وزیرو پی پی پی آزادکشمیرکے سینئرنائب صدر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو ازم جنون ، جذبہ اور جد و جہد کا نام ہے شہید قیادت کا مشن چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رکھیں گے بھٹوز کے سو شلسٹ انقلابی نظریات کی تکمیل کیلئے آزاد کشمیر کے اندر ادارے اور درسگائیں قائم کیں تا کہ مزدوروں ، کسانوں ، محنت کشوں اور عام طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے بچے بھی اعلی ٰ تعلیم حاصل کر کے سماج کے اندر اجارہ دارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر سکیں شہید بھٹو ، شہید بے نظیر بھٹو کی طرح بلاول بھٹو نے بھی کشمیریوں کی کھل کر حمایت کی جس سے کشمیری حریت پسندوں کے حوصلے بلند ہوئے پیپلز پارٹی کا خمیر ہی مسئلہ کشمیرسے اٹھا ہے تعلیمی پیکج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ن لیگ آزاد کشمیر میں نوجوانوں سے روز گار چھیننا چاہتی ہے بلاول کے کوٹلی کے استقبال اور تاریخی جلسہ کے انعقاد سے ہمارے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخابات نمبر 4چڑہوئی میں تعلیمی پیکیج کے تحت اپ گریڈ کیے گئے مختلف تعلیمی اداروں اوردیگر منصوبہ جات کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر حکومت کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور جئے بلاول بھٹو ۔

(جاری ہے)

بے نظیر کے پر جوش نعروں سے استقبال کیا گیا مختلف راستوں پر پی پی پی ترنگے پرچم ، خیر مقدمی بینرز اور قائدین کے پینا فلیکس لگائے گئے تھے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی سابقہ حکومتوں نے برادریوں اور قبائل کی سیاست کوترجیح دی پی پی پی حکومت تمام برادریوں کا گلدستہ ہے ہماری حکومت نے بلاتفریق عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ میگا پراجیکٹ دیے یونیورسٹیاں ، کالجزہماری حکومت کے عظیم کارنامے ہیں آزادکشمیرکے انتخابات مقررہ مدت پرہونگے صاف شفاف انتخابی عمل یقینی بنائینگے عوام آزادانہ حق رائے دہی کااستعمال کرینگے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی ماضی میں ایک کالج کے قیام پراضلاع کواضلاع سے لڑایاگیا ہم نے یونیورسٹیز،کالجزکاجال بچھایاپیپلزپارٹی کوجب بھی اقتدار ملاادارے قائم ہوئے عوام کامعیارزندگی بلندہوامیرٹ پرروزگاردیاگیاہرطرف تعمیروترقی کاانقلاب برپاکیاگیاہم نے آنے والی نسلوں کے لیے خطہ کے اندرمثبت اوررواداری کے رشتوں کی بنیادرکھی آج ہمارے بچے اوربچیاں گھرکی دہلیزپراعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں ہم نے خطہ کے اندرہائیڈرل جنریشن اورٹورازم کے منصوبے شروع کیے آزادکشمیر کوترقی کی راہ پرگامزن کیابلاتخصیص سب کی خدمت کی اورخدمت کایہ سفرجاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاپرچم آزادی مساوات جمہوریت اورانصاف کی علامت ہے بلاول بھٹونوجوانوں کارہبرہے انہوں نے کہاکہ بھٹوزکوقتل کیاگیاجیالوں کوقتل کیاگیاوہ کہانی آج بھی تازہ ہے بھٹوزکے بے گوروکفن لاشے آج بھی انصاف کی سولی پرلٹک رہے ہیں انہوں نے کہاکہ آمریت کے پروردہ سیاستدان روپ بدل کرپھر بلوں سے باہرآگئے ہیں عوام انہیں مستردکردینگے ہم نے عوام کی خدمت کی اورکرتے رہیں گے عوامی کی خدمت کرناہمارے خون میں منشورمیں شامل ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں محدودبجٹ کے اندرتعمیروترقی کاانقلاب برپاکیابھٹوشہیدبین الاقوامی سطح کی مسلمہ اسلامی قیادت تھیں جنہوں نے اسلامی بلاک کومتحدکیااسلامی ایٹم بم کی بنیادرکھی پیپلزپارٹی محکوم اورپسے ہوئے طبقات کی قوت ہے طلباء مزدور،کسان،ریڑھی بان پیپلزپارٹی کی پہچان ہیں بلاول بھٹوپی پی پی کوقومی سطح پرمنظم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکے جلسہ نے مخالفین پرسکتہ طاری کردیاہے جولوگ یہ کہتے تھے کہ پی پی پی ختم ہوگئی ہے وہ اپنی آنکھوں کے ساتھ ساتھ اپنی سوچوں کابھی علاج کروائیں پی پی مخالفین کے لیے کوٹلی کاجلسہ ہی کافی ہے آزادکشمیرمیں ن لیگ کاواویلاکرنے والوں کوابھی بھی ہوش نہیںآ یان لیگ پانامہ لیکس میں پھنس چکی ہے وہاں سے باہرنکلناناممکن ہے پانامہ لیکس نے ن لیگ کے عزائم کوعوام پرظاہرکردیاہے ن لیگ کامقصدصرف اورصرف دولت اکھٹی کرناہے چیئرمین بلاول بھٹونے کشمیرآکرجہاں کشمیریوں سے اپنی محبت کااظہاراورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیاہے وہیں پربلاول بھٹونے فخرایشیاء شہیدذوالفقارعلی بھٹوکے نظریات کی عکاسی بھی کی ہے پاکستان پیپلزپارٹی اورکشمیرلازم وملزوم ہیں بلاول بھٹوساراکشمیرلینے کی بات کرکے بھارت کے ایوانوں پرلرزہ طاری کردیتاہے اورن لیگ والے بھارت کے ساتھ دوستیاں بڑھارہے ہیں شہیدذوالفقارعلی بھٹونے کشمیرکی آزادی کے لیے ہزارسال جنگ لڑنے کااعلان کیاتھابی بی شہیدنے کشمیرکمیٹی بنائی اوراب نوجوان چیئرمین ،مستقبل کے وزیراعظم بلاول بھٹونے کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرکے تحریک آزادی کشمیرکومزیدجلابخشی ہے ریاض کوہمروی نے کہاکہ بلاول بھٹوکے جلسہ نے مخالفین پرلرزہ طاری کردیا،پیپلزپارٹی عوامی جماعت ن لیگ اقتدارکے خواب دیکھناچھوڑدے،کوٹلی جلسہ سے مخالفین کوپی پی کی طاقت کااندازہ ہوگیاہوگا،ن لیگ پانامہ لیک سے اب باہرنہیںآ سکتی،بلاول بھٹونے کشمیرآکرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی اوراپنے ناناشہیدذوالفقارعلی بھٹوکے نظریات کی عکاسی کی ہے،آمدہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیادپردوبارہ کامیابی حاصل کریگی،اہلیان کوٹلی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ہزاروں کی تعدادمیں جلسہ میں شرکت کرکے بھٹوشہیدکی جماعت پراعتمادکااظہارکیاہے آزادکشمیرکوفتح کرنے والے اوراقتدارکے خواب دیکھنے والوں کوپی پی پی کے کوٹلی کے جلسہ کے بعدہوش کے ناخن لیناچاہیں باشعورعوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں اورآمدہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے پاکستان پیپلزپارٹی کودوبارہ کامیاب کروائینگے۔