وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ٹی او آرز پر اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس بلایا، اپوزیشن کے ٹی او آر آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتے، ہمیں اپوزیشن کے ٹی او آر ہر تحفظات ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 مئی 2016 12:45

وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ٹی او آرز پر اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس بلایا، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مجوزہ ٹی او آر حکومت کو موصول ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس میں ٹی او آر پر اعتماد میں لیا۔ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی سطح پر تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ آیا لیکن اپوزیشن اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کے مطالبے پر ہی حکومت کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ مجھے تعجب ہے کہ اپوزیشن کو ریٹائرڈ جج کی زیر سربراہی بنائی گئی کمیشن پر نہیں بیوروکریٹ پر اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپوزیشن کے ٹی او آر پر تحفظات ہیں، اپوزیشن ٹی او آر کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کے ٹی او آر آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام معاملات سنجیدہ دائرے میں رہ کر حل ہونے چاہئیں۔جمہوریت سے متعلق سب کے احساسات ایک جیسے ہیں، استعفے کا معاملہ تحقیقات سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :