باوڈ کی اداکارہ زرینہ وہاب نے شوہر کا گھرچھوڑنے کی خبروں کو مستردکردیا

ہفتہ 7 مئی 2016 12:11

باوڈ کی اداکارہ زرینہ وہاب نے شوہر کا گھرچھوڑنے کی خبروں کو مستردکردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) باوڈ کی اداکارہ زرینہ وہاب نے شوہر کا گھرچھوڑنے کی خبروں کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے شوہر ‘ بچوں سورج اور ثناء سے بہت پیار کرتی ہیں ‘ گھر چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ میں افواہ پھیلائی گئی کہ اداکارہ زرینہ وہاب نے اپنے شوہر ادتیہ پنچولی کا گھر چھوڑ دیا ہے تاہم جب میڈیا نے زرینہ سے اس بات کی تصدیق چاہی تو وہ حیران رہ گئیں۔انہوں نے کہاکہ ایسی خبریں آتی کہاں سے ہیں وہ اپنی 29 سال پرانی شادی کو ختم کیوں کریں گی؟زرینہ نے کہاکہ وہ اپنے شوہر اور بچوں سورج اور ثنا سے بہت پیار کرتی ہیں اور ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

متعلقہ عنوان :