بالی ووڈ میں لوگ سامنے کچھ اور اور پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں ‘ محتاط رہنا پڑتا ہے ‘ میرا چوپڑہ

ہفتہ 7 مئی 2016 12:11

بالی ووڈ میں لوگ سامنے کچھ اور اور پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں ‘  محتاط رہنا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) پرینکا چوپڑہ کی کزن میرا چوپڑہ نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں لوگ سامنے کچھ اور اور پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں ‘ محتاط رہنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑہ کی کزن میرا چوپڑہ بالی ووڈ میں نئی انٹری ڈال دی ہے ‘ میرا نے فلم گینگ آف گھوسٹ سے ہندی فلموں میں قدم رکھا تھا تاہم اس فلم کا حال کچھ اچھا نہیں رہا اور اب ان کی فلم لندن 1920 ریلیز ہوئی ہے۔ میرا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ہر کوئی آپ کو تنقیدی نگاہوں سے دیکھتا ہے اورلوگ پیٹھ پیچھے باتیں بناتے ہیں لوگ سامنے کچھ اور ہوتے ہیں اور پیچھے کچھ اور، اس لیے آپ کو محتاط رہنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :