بھارتی فوجیوں کی جانب سے شہید کئے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ قصبے اور دیگر علاقوں میں مظاہرے ، ہڑتال

ہفتہ 7 مئی 2016 11:52

سرینگر ۔ 7 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتے کی صبح ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں پنزگام کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ دریں اثنا نوجوانوں کی شہادت پر ضلع میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ لوگ پلوامہ قصبے کے علاوہ بانڈینہ اور تہاب کے علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدیدنعرے لگائے۔ مظاہرین اور بھارت فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ نوجوانوں کی شہادت پر ضلع پلوامہ میں ہڑتال بھی کی گئی۔ادھر ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں ایک حملے میں بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔