مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے

ہفتہ 7 مئی 2016 11:52

سرینگر ۔ 7 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج صبح ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں پنزگام کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ دریں اثنا ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں ایک حملے میں بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔