Live Updates

ہماری کرپشن ہٹاو، ملک بچاو کی مہم کو مزید اہمیت مل گئی ہے، کرپشن کا کینسر جان لیوا ہو گیا ہے، اپوزیشن کے ٹی او آرز ملتان بار صدر کو پیش کر دئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 مئی 2016 11:45

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کی جانب سے مرتب کردہ ٹی او آرز ملتان بار کے صدر کو پیش کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرزاعتزاز احسن اور حامد خان نے تیار کیے ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کرنا تھا وہی ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کرپشن ہٹا ملک بچاﺅ کی مہم کو مزید اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا کینسر بہت بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ کا محافظ ہی اگر ہاتھ صاف کرنا شروع کر دے تو یہ شرمناک ہے۔ انہوں نے ٹی او آر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت رابطہ کرے گی تو اپوزیشن جماعتیں غور کریں گی۔ ہماری کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وکلا برادری سے رابطہ کریں، وکلا برادری نے ہمیشہ آئین ، قانون اور جمہوریت کا تحفظ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن نے ٹی او آرز قانون پر نظر رکھنے والوں سے بنوائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز بد نیتی پر مبنی ہیں اگر ایسا ہے توہم سے مشاورت کی جائے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات