اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 مئی 2016 10:45

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2016ء) :وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے۔ مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے حکومتی اور اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف، زاہد حامد، پرویز رشید اور ڈاکٹر آصف کرمانی شریک ہیں۔ اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کی جانب سے لکھے جانے والے خط کی تیاری کے معاملے پر بھی اتحادی جماعتوں کو اعماد میں لیا جائے گا۔