جاموٹ قوم نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیرو ترقی وخوشحالی کیلئے اہم کرداراداکیا ہے، غلام مجتبیٰ ابڑو

جمعہ 6 مئی 2016 23:02

کوئٹہ ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) جاموٹ قومی مومنٹ پاکستان کے چیئرمین میرغلام مجتبیٰ مراد ابڑونے بھاگ شہرکاتفصیلی دورہ کیا۔ میرعبدالنبی عرف ٹکاخان,علی نوازابڑو ودیگررہنماوٴں وکارکنان نے پارٹی کے قائد کاشان داراستقبال کیا۔ اس موقع پرجاموٹ قومی مومنٹ کی جانب سے منعقدہونے والے جلسہ عام سے میرغلام مجتبیٰ مراد ابڑونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاموٹ قوم نے ہمیشہ ملک پاکستان کی تعمیرو ترقی وخوشحالی کیلئے کرداراداکیا ہے۔

ہمارے بزرگوں نے عوام کواپنے ملک سے محبت کرنے کادرس دیا ہے اورہم بھی اسی کوفروغ دینے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔پارٹی کی مقبولیت کیلئے آپس میں اتحاد واتفاق اورمنظم اندازمیں ملکرکام کرنا ہوگاکیونکہ متحد ہوئے بغیرکوئی بھی قوم اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

جاموٹ قومی مومنٹ کاپلیٹ فارم حقوق کے تحفظ کانام ہے ۔بھاگ شہرکی مختصرآبادی میں اتنے بڑے جلسے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کاشریک ہونایہ ثابت کرتا ہے کہ جاموٹ قوم متحد ومنظم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاموٹ قوم صدیوں سے آباد اوربلوچستان کی تیسری بڑی قوم ہے اورتمام اقوام جاموٹ قوم کوعزت واحترام نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔میرمراد ابڑوکی زندگی عہدداران وکارکنان کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نوابزادہ خالدخان مگسی کی تاریخی فتح جاموٹ برادری کی مرہون منت ہے کیونکہ جاموٹ قوم نے عوام اورملکی دفاع کیلئے بے شمارقربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :