لاہور‘ احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

جمعہ 6 مئی 2016 22:56

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) احتساب عدالت کے جج عبدالستار نے سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو نیب پنجاب نے اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور اپنے محکمے میں 500ملازمین کو غیر قانونی طریقے سے بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

طاہر بشارت چیمہ کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا اور استدعا کی گئی کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کوگرفتار کرنے اور تحقیقات کے لئے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے بتا یا کہ ہائیکورٹ نے بھی طاہر بشارت چیمہ کے ملازمین بھرتی کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔عدالت میں طاہر بشارت چیمہ کے وکیل نے نیب کے الزامات کو غلط قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ طاہر بشارت چیمہ کے پاس ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین بھرتی کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا اور نہ انہوں نے بھرتیاں کیں،ان پر لگائے جانے والے الزامات غلط ہیں لہذا ریمانڈ نہ دیا جائے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد طاہر بشارت چیمہ کو 14روز ریمانڈ پرنیب کے حوالے کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :