انسدادپولیومہم کوکامیاب بناناہرذی شعورشہری کافریضہ بنتاہے،ڈپٹی کمشنرسبی

جمعہ 6 مئی 2016 22:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری نے کہا ہے کہ انسدا دپولیو مہم کو کامیاب بناناس ہر ذی شعور شہری کا فریضہ بنتا ہے، 16مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والی تین روزہ انسدادپولیومہم کے دوران 42ہزار 412پانچ سال تکی کی عمر کے بچوں کو قطرئے پلائے جائیں گے،ضلع سبی کی تحصیل لہڑی و سبی کی19یونین کونسلوں میں 182موبائل ٹیمیں اپنے فرائض انجام دیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض عباس شاہ،ایکسئین بی اینڈ آر بشیر ناصر،ایکسئین ایری گیشن اکبر کھوسہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر حاجی دین محمد مری،ایس ڈی پی او سٹی سرکل میر اکرم گشکوری،ائے ایس پی فہد کھوسہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حاجی یونس بنگلزئی ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر زبیر احمد کھوسہ،صوفی سلیمان نقشبندی،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی حبیب نواز مرغزانی و دیگر نے شرکت کی ،قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ نے اجلاس کے شرکاء کو تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی مہم ہے جسے کامیاب بنانا اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلانے کے لیے ہر ذی شعور شہری اپنا قومی فریضہ ادا کرئے انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں شہری علاقوں میں پولیس جبکہ دیہی علاقوں میں لیویز فورس اپنے فرائض انجام دئے گی انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی تین روزہ مہم 16مئی سے شروع ہو گی جو 19مئی تک جاری رہے گی اور اس دوران ضلع سبی کے42ہزار412نونہالوں کومحکمہ صحت کی182موبائل ٹیمیں قطرئے پلائے گی،جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں ،بس اڈا ،ریلوئے اسٹیشن پر 08ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کیئے جائیں گے جبکہ42فکس پوائنٹ سمیت 38موٹرسائیکل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موضی مرض کا خاتمہ وقت کی اہم ضروت ہے اور انشااللہ ہم اپنے مستقبل کو معذور ہونے قطعاً نہیں دیں گے اور والدین،مسول سوسائٹی کے ساتھ مل کر اس قومی مہم کا کومیاب بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :