وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیا

پاکستان سٹیل ملزملازمین کوچارماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اوریوٹیلٹی سٹورزرمضان پیکج کی منظوری دی جائے گی

جمعہ 6 مئی 2016 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کااجلاس کل بروز ہفتہ طلب کرلیاہے ،پاکستان سٹیل ملزکے ملازمین کوچارماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اوریوٹیلٹی سٹورزرمضان پیکج کی منظوری دی جائے گی ۔وزارت انڈسٹریزکے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کل بروزہفتہ کوطلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان سٹیل ملزکے ملازمین کے چارمہینوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھیجوائی جانے والی سمری پرغورکیاجائیگا۔اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورزپررمضان پیکج کیلئے بھیجوائی جانے والی ایک ارب چالیس کروڑکی سبسڈی پربھی غورکیاجائیگا۔جس کے تحت ماہ مقدس کے دوران آٹا،چینی سمیت دیگراٹھارہ اشیائے خوردونوش پرچارسے لیکر50روپے تک کی سبسڈی دینے کی سفارش پرغورکیاجائیگا۔اجلاس میں وزارت خزانہ کے علاوہ تجارت صنعت وپیداواراورایف بی آرحکام شرکت کریں گی