نیب کا سیکرٹری خزا نہ کے گھر پر چھاپہ،کروڑوں روپے کی ملکی وغیر ملکی کر نسی ،زیورات اور اہم دستا ویزات بر آ مد

جمعہ 6 مئی 2016 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) قو می احتسا ب بیو رو(نیب) بلو چستان کا سیکرٹری خزا نہ بلو چستان کے گھر پر چھا پے کے دوران کروڑوں روپے ملکی اور غیر ملکی کر نسی ،زیورات اور اہم دستا ویزات بر آ مد کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطا بق صو با ئی خزا نہ بلو چستان مشتا ق احمد رئیسا نی کے گھر پر چھا پے کے دوران انہیں وہاں سے امریکی ڈا لرز ،بر طا نو ی کر نسی سمیت ملکی کر نسی ملی ہے جو 280ملین روپے کے لگ بھگ ہیں اس کے علا وہ مشتا ق رئیسا نی کے گھر سے نیب حکام نے زیورات اور اہم دستا ویزات کی بر آ مد گی کا بھی دعویٰ کیا ہے، نیب ذرائع کے مطا بق چھا پے کے دوران سیکرٹری خزا نہ کے گھر سے انہیں لیپ ٹا پ اور دیگر اشیا ء بھی بر آ مد کر لی گئی ہے ،اس سلسلے میں مزید تفتیش جا ری ہے ۔

واضح رہے سیکرٹری خزا نہ مشتا ق رئیسا نی کو جمعہ کے روز کو ئٹہ میں گرفتا ر کر لیا گیا تھا جن پر کروڑوں روپے خرد برد کا الزا م ہے ،ان سے تفتیش کا سلسلہ جا ری ہے ۔