Live Updates

لندن میں زیک گولڈ سمتھ کو شکست دے کرصادق خان کے میئر منتخب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان پر کڑی تنقید

اب عمران خان کے ہاتھ کیا آیا ، کیا یہاں بھی دھاندلی ہوئی ، کیا اب تحریک انصاف لندن میں بھی دھرنا دے گی، سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں کے کمنٹس

جمعہ 6 مئی 2016 22:45

لندن میں زیک گولڈ سمتھ کو شکست دے کرصادق خان کے میئر منتخب ہونے کے بعد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) لندن میں زیک گولڈ سمتھ کو شکست دے کر پاکستانی نژاد صادق خان کے میئر منتخب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عمران خان پر کڑی تنقید شروع ہو گئی ، سوشل میڈیا پر بعض افراد نے سوال کیا کہ اب عمران خان کے ہاتھ کیا آیا ، کیا یہاں بھی دھاندلی ہوئی ، کیا اب تحریک انصاف لندن میں بھی دھرنا دے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لندن میں میئر کے انتخاب کے لئے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کے بھائی زیک گولڈ سمتھ اور پاکستانی نژاد صادق خان کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں صادق خان نے میئر منتخب ہو گئے تاہم اس کے اثرات پاکستانی سیاست اور سیاستدانوں پر بھی پڑے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس شکست پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑاکیونکہ عمران خان نے صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ سمتھ کی حمایت کی تھی اور ان کی انتخابی مہم بھی لندن جا کر چلائی تھی ۔

بعض صارفین نے سوال کیا کہ زیک گولڈ سمتھ کی شکست کے بعد عمران خان کے ہاتھ کیا آیا۔ کسی نے کمنٹس دیئے کہ عمران خان بتائیں کہ کیا ان انتخابات میں دھاندلی ہوئی ، کیا وہ اب لندن جا کر دھرنا دیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات