وزیراعظم اپوزیشن کے ٹی او آر ز سے نروس ہو کر پر ذاتی حملے کررہے ہیں، اعتزاز احسن

اپوزیشن نہیں حکومتی ٹی او آر بدنیتی پر مبنی ہیں،‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 6 مئی 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کے ٹی او آر ز سے نروس ہوگئے اور اپوزیشن پر ذاتی حملے کررہے ہیں‘ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے نہیں حکومتی ٹی او آر بدنیتی پر مبنی ہیں۔ اپوزیشن کے ٹی او آر میں کسی کو رعایت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سمیت پانامہ لیکس میں جتنے لوگ ہیں ان کے خلاف تحقیقات ہوں گی۔ پانامہ لیکس میں جن کے نام آتے ہیں۔ ان کیلئے قانون سازی تجویز کی گئی ہے۔ پانامہ لیکس سے متعلق خصوصی قانون بنانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے بیٹوں کو بچانے کیلئے وزراء مزید 400 ناموں کا شور مچا رہے ہین۔ ہم جو قانون تجویز کررہے ہیں۔ اسی قانون کے تحت جن نئے لوگوں کے نام آئیں گے۔ ان کا بھی احتساب ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بنائے گئے ٹی او آر نواز شریف باؤ ٹرمز آف ریفرنس ہیں۔