لیسکو گلشن راوی سب ڈویثرن کے لائن سپرٹنڈنٹ کی جانب سے سرکاری وسائل کے بے جاء استعمال ،رشوت لینے کا انکشاف

جمعہ 6 مئی 2016 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) لیسکو کے گلشن راوی سب ڈویثرن کے لائن سپرٹنڈنٹ کی جانب سے سرکاری وسائل کے بے جاء استعمال اور رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گلشن راوی سب ڈویژن کے لائن سپرٹنڈنٹ اور گلشن راوی سب ڈویژن کی لیسکو یونین کے چیئر مین محمد سجاد کی سربراہی میں ڈویژن میں ماہانہ ہزاروں یونٹ بجلی چوری کی جارہی ہے جبکہ میاں سجاد نے رشوت کی کمائی سے شہر کے پوش علاقوں میں دو عالی شان گھر وں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ایک دس گاڑیوں پر مشتمل رینٹ اے کار سروس بھی بنا رکھی ہے ۔

اس کے ساتھ انہوں نے محکمہ کی گاڑیوں کو گھریلو استعمال کے لئے مختص کر رکھا ہے اور چند روز قبل بھی محکمہ کی گاڑی پر اپنے گھریلو سامان کو شفٹ کروایا۔ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ رشوت دینے والے صارفین کو بجلی چوری کرنے کی کھلی بھی دے رکھی ہے ۔اہل علاقہ نے لیسکو چیف اور ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ لائن سپرٹنڈنٹ محمد سجاد کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :