کوآرڈینیشن کمیٹی صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو کے پورے عمل میں پارٹی کے کارکنان سے قریبی رابطے میں رہے ، بلاول بھٹو

جمعہ 6 مئی 2016 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی بلوچستان کی کوآرڈینیشن کمیٹی پر زور دیا ہے کہ صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو کے پورے عمل میں پارٹی کے کارکنان سے قریبی رابطے میں رہے اور وہ نئے عہدیدیدار منتخب کیے جائیں جو تمام جیالوں کو قابل قبول ہوں،ہم جمہوریت کو مستحکم بنانے اور پاکستان کی سیاسی، معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں، ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار آج بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی بلوچستان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کرنے والوں میں پیپلزپارٹی بلوچستان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران سردار فتح محمد حسنی، سینیٹر صابر بلوچ، حاجی علی مدد جتک، اعجاز بلوچ اور سردار سربلند خان شامل تھے ، اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدرایم این اے فریال تالپر اور چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو بھی موجود تھے، ، کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کمیٹی کی جانب سے صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے جاری سرگرمیوں اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے جمہوری حقوق کی سیاسی جدوجہد میں شامل کرنے کے لیے بلوچستان کے نوجوانوں سے بھی قریبی رابطا رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :